سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

باغی ٹی وی : کرائسسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کیوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 147 رنز بناسکی تھی۔

پاکستان نے 18.2 اوورز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف محض 4 وکٹوں کی نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ابتداء میں دو وکٹیں جلد گرنے کے باعث مشکلات کا شکار ہوئی تاہم کپتان بابراعظم اور شاداب خان نے عمدہ اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، بابراعظم نے 53 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان نے 34 رنز بنائےاوپنر محمد رضوان 4، محمد نواز 16 اور شان مسعود 0 پر آؤٹ ہوئے-

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹیکنر نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا کراسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کیوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 147 رنز بناسکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا ڈیون کانوے 36، کپتان کین ولیمسن 31 اور چیممین 36 رنز بناکر نمایاں رہے دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن 11، گلین فلپ 18، جمی نیشم 5، ایش سودھی 2 جبکہ مچل پریسویل کو ئی رن نہ بناسکے اس کے علاوہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، محمد وسیم جونئیر اور محمد نواز نے 2، 2 جبکہ دھانی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئےپاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، حارث نے 19ویں اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 4 اوورز میں 28 رنز دیے۔

اس کے علاوہ محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہنواز دھانی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے آج تین کھلاڑی میچ نہیں کھیل رہے جن میں فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں جو کہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں اس کے علاوہ آل راؤنڈر عثمان قادر بھی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں انجرڈ ہوگئے تھے، ان کا انگوٹھا فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہوگیا تھا۔

عثمان قادر کو ڈاکٹرز نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ عثمان قادر پاکستان کے لیے 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔

قبل ازیں گزشتہ روز سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

Shares: