حکومت پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے لئے بھارت کو رسمی طور پر آگاہ کردیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس بار سیکیورٹی اہلکار کے بغیر قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی ہے۔ گذشتہ روز بھارتی سفارت کار کو کلبھوشن تک قونصلررسائی دی گئی تھی، جس میں بھارت کی بدنیتی سامنے آئی تھی، بھارتی سفارت کار کا کہنا ہم یہ قونصلر رسائی ہی نہیں چاہتے تھے،اس دوران کلبھوشن بھارتی سفارت کاروں کو پکارتا رہا اور وہ چلے گئے۔ کلبھوشن کہتا رہا مجھ سے بات کریں اور سفارت کارچلتے بنے۔

Shares: