پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

تائیوان میں نام نہاد انتخابات یا خود ساختہ حکومت کی منتقلی تائیوان پر حقائق تبدیل نہیں کر سکتی
uae

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے –

باغی ٹی وی: ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بطور آئرن برادر پاکستان نے تائیوان پر ہمیشہ چینی مؤقف کی اصولی حمایت کی اور کرتا رہے گا، پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ تسلیم کرتا ہے قومی اتحاد کے لیے پاکستان چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،تائیوان میں نام نہاد انتخابات یا خود ساختہ حکومت کی منتقلی تائیوان پر حقائق تبدیل نہیں کر سکتی۔

دوسری جانب امیرِ کویت اور امیرِ قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء نے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، کویتی سفیر نے کویت کے امیر کے دورہ کی دعوت قبول کرنے کا خط پیش کیا،قطری سفیرنے بھی وزیراعظم کو امیر قطر کا خط پیش کیا قطری سفیر کے مطابق امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا ہےامیر کویت اور امیر قطر کا دورہ سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے …

آنے والے دنوں میں مہنگائی کم اور روٹی مزید سستی ہوگی

وفاق میں گریڈ ایک سے 16 کی 70 ہزار اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

Comments are closed.