اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر معمولی ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی سخت مذمت کی ہے۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اجلاس میں کہا کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے اور ہمیشہ انہی کا رہے گا، پاکستان اس قبضے کی شدید مخالفت کرتا ہے۔اجلاس میں اقوامِ متحدہ کے عہدیداروں، برطانوی، فرانسیسی اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے بھی غزہ پر اسرائیلی قبضے کو مزید خون ریزی، تباہی اور انسانی المیے کا باعث قرار دیا۔اجلاس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوراً فوجی کارروائیاں بند کرے اور غزہ میں امداد پر سے عائد پابندیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرے۔

امریکی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو غزہ میں امن کی امریکی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا۔عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کا یہ قبضہ اشتعال انگیزی ہے اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی اس منصوبے کی مذمت کی ہے اور غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ اسرائیلی مظالم فوری طور پر ختم کیے جائیں تاکہ امن و استحکام ممکن ہو سکے۔

ہتھیار ڈال کر آئین کے دائرے میں بات کرنے والوں کو خوش آمدید، وزیراعلیٰ بلوچستان

امریکا روس کو مذاکرات پر مجبور کر سکتا ہے، یورپی یونین

عطا تارڑ کا اسد قیصر پر گمراہ کن بیانات کا الزام، ترقی کے اعدادوشمار پیش

پنجاب کا ثقافتی ڈاکخانہ اور سیاسی تھیٹر

Shares: