پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے جس میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی زرعی آلات کی تیاری اور استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔ اس معاہدے پر پنجاب حکومت اور چین کی معروف کمپنی "اے آئی فورس ٹیک” کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہوئے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اس معاہدے کا مقصد پاکستان کی زرعی پیداوار اور برآمدات کو بڑھانا ہے۔ پاکستان چین کی زرعی مہارت سے فائدہ اٹھا کر اپنے زرعی شعبے میں پیداوار میں اضافہ کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی کوشش کر رہا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے چین کی "اے آئی فورس ٹیک” کمپنی کے ساتھ کئے جانے والے اس معاہدے کا بنیادی مقصد زرعی شعبے میں مصنوعی ذہانت اور جدید روبوٹک ٹیکنالوجی متعارف کرانا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کی زرعی ترقی کو ایک نیا رخ دینا ہے اور اقتصادی ترقی کے عمل میں انقلاب لانا ہے۔پنجاب حکومت کا یہ عزم ہے کہ زرعی ٹیکنالوجی کے جدید طریقوں کو متعارف کرا کے کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جائے۔ اس کے ذریعے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوگا، بلکہ کسانوں کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اس معاہدے کے موقع پر زرعی شعبے میں جدید کاری کے لیے ایک اور اہم اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ زرعی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا اور زرعی شعبے کے 1,000 ماہرین کو چین بھیجا جائے گا تاکہ وہ وہاں زرعی ٹیکنالوجی اور جدید طریقوں کی تعلیم حاصل کریں۔
چین کے شہر ژیآن میں زرعی ٹیکنالوجی کے حوالے سے عالمی معیار کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا تاکہ پاکستان کو وہاں کی جدید زرعی ترقی سے استفادہ حاصل ہو سکے۔ یہ تعاون پاکستان کو عالمی سطح پر زرعی ٹیکنالوجی کے بہترین طریقوں سے آشنا کرے گا اور پاکستان کے کسانوں کو جدید آلات اور طریقوں کا استعمال سکھایا جائے گا۔
اس معاہدے میں ایس آئی ایف سی کی اہمیت بھی نمایاں ہے کیونکہ اس کے تعاون سے پاکستان اور چین کی زرعی شراکت داری میں ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ ایس آئی ایف سی کی مدد سے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کا تبادلہ ممکن ہو گا، جس سے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب آ سکتا ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان اس معاہدے سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہواوے کو نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آفس کی پیشکش
شام میں پھنسے 318 پاکستانی واپس پہنچ گئے،احسن اقبال نے کیا استقبال