پاکستان اور بھارت کے پاس کتنے کتنے نیوکلیئر بم؟ رپورٹ جاری
دنیا بھر میں موجود نیو کلیئر بموں کی تعداد سامنے آ گئی،دنیا بھر میں اس وقت 12121 نیو کلیئر بم ہیں، پاکستان کے پاس 170 جبکہ بھارت کے پاس 172 نیو کلیئر بم موجود ہیں
نیوکلیئر بم پر نظر رکھنے والے ادارہ ’سپری‘ نے اس حوالہ سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے گزشتہ ایک برس میں مزید آٹھ نئے نیو کلیئر بم بنائے ہیں، دنیا کے تمام نیوکلیئر صلاحیت والے 9 ممالک نے اپنے اسلحوں کی تجدید کاری کی ہے ، چین نے گزشتہ ایک برس میں 90 نئے نیوکلیئر بم بنائے ہیں، چین کے پاس اس وقت 500 نیوکلیئر بم موجود ہیں.
تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ، روس، فرانس، برطانیہ، چین، پاکستان، بھارت، نارتھ کوریا اور اسرائیل نے گزشتہ برس نیوکلیائی اسلحوں کی تیز رفتاری کے ساتھ تجدیدکاری کی ہے۔ 2024 کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت 12121 نیوکلیئر بم ہیں جن میں سے 9585 نیوکلیئر بم فوجی ذخیرے میں رکھے گئے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جا سکے، 3904 نیوکلیئر بم جنگی طیاروں اور میزائلوں میں تعینات ہیں۔ 2100 نیوکلیئر بموں کو میزائلوں میں ہائی الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے، سب سے زیادہ روس اور امریکہ نے نیوکلیئر بموں کو الرٹ پر رکھا ہے۔ چین نے بھی 24 نیوکلیئر بموں کو الرٹ موڈ پر رکھا ہوا ہے
نیو کلیئر بموں کے حوالہ سے سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے نیوکلیئر بموں کی تعداد میں کمی آئی ہے، کیونکہ پرانے بموں کو تباہ کیا جا رہا ہے اور نئے بموں کی مینوفیکچرنگ ہو رہی ہے،نیوکلیائی بموں کو الرٹ موڈ پر رکھے جانے سے متعلق سپری نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والے سالوں میں یہ ٹرینڈ جاری رہ سکتا ہے۔ بھارت، پاکستان اور نارتھ کوریا ایک ہی میزائل پر کئی نیوکلیئر بموں کو تعینات کرنے کی تکنیک پر کام کر رہے ہیں۔ امریکہ، روس، برطانیہ اور چین پہلے ہی ایسا کرتے آئے ہیں۔ ایسے میں جنگی طیاروں اور میزائلوں میں تعینات نیوکلیئر بموں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا کے مجموعی نیوکلیئر بموں میں سے 90 فیصد امریکہ اور روس کے پاس ہے.
مسلح افواج کا نیوکلیئر صلاحیت حاصل کرنے میں کردارادا کرنے والوں کو خراج تحسین
28 مئی کو پاکستان نے خطے میں توازن کا پیغام دیا
یوم تکبیر، پاکستان تیس منٹ میں تمام بھارتی شہروں کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے. ڈاکٹر عبدالقدیر خاں
یوم تکبیر، خواب کو حقیقت بنانے والوں کو سلام، ترجمان پاک فوج