پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

0
34

نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی کرکٹ سیریز میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

باغی ٹی وی : میچ پاکستانی وقت کےمطابق، صبح 11 بجے کرائسٹ چرچ کے میدان میں کھیلا جائے گا اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں محمد وسیم نے لیں انہوں نے چار اوورز کرائے، اور 24 اسکور دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز نے دو ، شاہنواز دھانی، حارث رووف اور شاداب ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 167 رنز بنائے تھے، محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بنگلادیش کے خلاف محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 21 ویں ففٹی بنائی، میچ میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 7 ویں اوور میں 52 کے اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 22 رنز بنا کر مستفیض کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے، شان مسعود نے 31 رنز بنائے جبکہ حیدر علی 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری، وہ 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد نواز 8 رنز پر ناٹ آوٹ رہے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی نمبر ون پوزیشن یا رینکنگ کا سوچا نہیں، ٹیم کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ نمبر ون اور مین آف دی میچ سے متعلق سوچنا انسان کو منفی سمت کی طرف لے جاتا ہے سوریا کمار یادیو ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ ہمارا موازانہ نہیں بنتا وہ مڈل آرڈر اور میں اوپنر بیٹر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایسی پچز ملتی ہیں جہاں 40 گیندوں پر 60 رنز بنانے پڑتے ہیں جب کہ بنگلہ دیش جیسی کنڈیشنز میں جہاں 125 رنز کا ہدف مشکل ہو جاتا ہے بھارت اور پاکستان کے میچ میں دباو ہوتا ہے، ہم نے پچھلے ایک سال میں بھارت سے اچھا مقابلہ کیا ہے، ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

Leave a reply