وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کو بزدلانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا بھارت نے پاکستان کے پانچ مختلف مقامات پر حملہ کیا ہے، جو کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔”مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ یہ حملے جنگی اقدام کے مترادف ہیں، اور پاکستان کو اس مسلط کردہ جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے — اور ہم بھرپور جواب دے رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج پوری تیاری کے ساتھ میدان میں موجود ہیں اور قوم کا جذبہ ناقابلِ شکست ہے۔”پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ ہمارا مورال بلند ہے اور ہم دشمن کو اس کی حرکتوں کا ایسا جواب دیں گے جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔”

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم اور اس کی افواج دشمن سے نبرد آزما ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیابی حاصل نہیں ہونے دی جائے گی۔”ہم امن کے خواہاں ہیں، لیکن اگر جنگ ہم پر مسلط کی گئی تو ہم ہر قیمت پر اپنی خودمختاری اور قومی وقار کا دفاع کریں گے۔ دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، اور ہم اپنی سرزمین کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔”

پنجاب میں کل تعلیمی ادارے بند، گورنر پنجاب کی بھارتی حملے کی مذمت

کراچی ایئرپورٹ کے اردگرد لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ، ایمرجنسی نافذ

پاکستان کی 8 مقامات پر جوابی کاروائی،بھارتی بریگیڈ کا ہیڈکوارٹر تباہ

Shares: