مزید دیکھیں

مقبول

کراچی:پارک کی کھدائی کے دوران اسلحے کی بوریاں برآمد

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں...

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن شروع

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر افغان مہاجرین کے خلاف...

وزیراعظم کا مصر کے غزہ بحالی منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عرب لیگ کی جانب...

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی مرغی کے گوشت میں کمی کے لئے تعاون کی یقین دہانی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے مشاورتی اجلاس ہوا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی بلال یاسین کی صدارت میں وزیر اعلیٰ آفس میں اجلاس ہوا پاکستان پولٹری ایسوسی کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد ارشد کی قیادت میں وفد نے اجلاس میں شرکت کی-

آٹے اور چینی کی قیمتیں کم گھی پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی کے گوشت میں کمی کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی چئیرمین پولٹری ایسوسی ایشن نے کہا کہ
گزشتہ دو تین روز سے مرغی کے گوشت کے نرخوں میں کمی کا رجحان ہے، مزید کمی آئے گی-

چئیرمین پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مرغی کے گوشت میں کمی کے لئے حکومت سے تعاون کریں گے،عوام کو مناسب داموں پر مرغی کے گوشت کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں-

ایم پی اے بلال یاسین نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں، محکمہ لائیو سٹاک مرغی کی وافر دستیابی یقینی بنانے کیلئے پولٹری ایسوسی ایشن سے رابطہ میں رہےتھوک اور پرچون قیمتوں میں فرق کم کرنے کیلئے مڈل مین کے کردار کو محدود کیا جائے گا-

یوٹیلیٹی اسٹورز پرمسالہ جات کی قیمتیں بڑھ گئیں،نوٹیفیکیشن جاری

اجلاس کے دوران پولٹری سیکٹر کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوئی-

اراکین پنجاب اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی-

جبکہ وائس چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالکریم، سابق چیئرمین عبدالباسط، سیکرٹری میجر ریٹائرڈ جاوید بخاری، ایس ایم صابر اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے-

چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ