نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس نے سرحد پار سے آنے والے خودکش ڈرونز کو ناکارہ بنانے کے قابل ’’سفرا ڈرون جیمنگ گن‘‘ تیار کر لی ہے۔ اس جیمنگ گن نے "کامی کازی” ڈرونز کو مؤثر طریقے سے ہدف بنا کر ناکارہ کرنا شروع کر دیا ہے اور ایک اعشاریہ پانچ کلومیٹر (ڈیڑھ کلومیٹر) تک فاصلے سے ڈرون اور اس کے ریموٹ کنٹرول سگنلز کو بند کر سکتی ہے۔
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ پاک بحریہ کی پائمیک نمائش میں اس اینٹی ڈرون جیمر گن کا آئندہ استعمال دکھایا گیا، جسے ڈیڑھ کلومیٹر تک رینج میں آنے والے تجارتی نوعیت کے ڈرونز کو غیر فعال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔جیمر گن بنانے والی کمپنی کے منیجر حمزہ خالد نے کہا کہ یہ نظام سرحدی تنصیبات پر نصب کیا جا سکتا ہے اور بڑے شہروں میں ہونے والے عوامی یا سرکاری ایونٹس کے دوران بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ ان کے مطابق گن تیس درجے کے اینگل پر ایک اعشاریہ پنج کلومیٹر رینج میں مؤثر ہے مگر ضرورت کے مطابق اس کے زاویے تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
حمزہ خالد نے مزید بتایا کہ اس رینج میں آنے والے ڈرونز کا کنٹرول یا تو حاصل کر لیا جاتا ہے یا انہیں ناکارہ کرکے محفوظ انداز میں لینڈ کروایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد دشمنی ڈرونز کی صورت میں بھی یہ گن انہیں غیر فعال کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے
بیرسٹر گوہر کا 27ویں آئینی ترمیم پر اعتراض، وفاق کو خطرہ قرار








