پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے دوران میچ اور اختتام پر رویئے کو انتہائی مایوس کن قرار دے دیا۔
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاک بھارت میچ کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے تاہم بھارتی کھلاڑی ہاتھ ملائے بغیر ہی چلے گئےبھارتی کرکٹ ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم میں چلی جو انتہائی مایوس کن ہے بھارتی ٹیم کے اس رویئے پر ہم نے کپتان سلمان علی آغا کو اختتامی تقریب میں نہیں بھیجا، بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا۔
پاکستان ٹیم انتظامیہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفری کو بھارتی کھلاڑیوں کے رویئے کی شکایت کر بھی کر دی جس میں بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں کے رویئے کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔
ادھر، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی روح کے منافی ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ کی کمی دیکھنے کو ملی، جو بالکل مایوس کن ہے،کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا کھیل کی روح کے منافی ہے تاہم امید ہے آئندہ فتوحات کا جشن تمام ٹیمیں ساتھ منائیں گی۔
بھارتی ٹیم کے کپتان نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا اور پھر میچ جیتنے کے بعد بھی بھارتی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ، ملائےبغیر ڈریسنگ روم میں چلے گئے تھے جو کھیل کے آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے،عوام اور کرکٹ کے حلقوں نے بھی اس نوعیت کے بھارتی رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔
سیلاب ہمیں ایک بار پھر زراعت اور معیشت میں پیچھے دھکیل گیا ،احسن اقبال
پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کے اس رویے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت نے کھیل کو سفارتی محاذ میں بدلنے کی کوشش کی ہے جو کرکٹ جیسے مقبول کھیل کے شایانِ شان نہیں،شائقین نے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہوں،سابق کرکٹرز اور ماہرین نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کھیل میں جیت اور ہار ایک معمول ہے، لیکن باہمی عزت اور روایتی اقدار سے روگردانی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
پاک بھارت میچ کے اختتام پر جب بھارت نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کی تو 47 رنز پر ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو اور 10 رنز پر کھیلنے والے شیوم دھوبے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی میدان سے باہر چلے گئےسوریا کمار یادیو نے میدان سے باہر پہنچتے ہی باقی بھارتی کھلاڑیوں کو بھی ڈریسنگ میں بُلا لیا۔ تاہم اس دوران پاکستانی ٹیم میدان میں ہی موجود رہی،اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس کے موقع پر بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔