پاکستان ریلوے کے 12 ارب روپے سے زائد کے منصوبے، کب ہو گا کام؟

0
46

پاکستان ریلوے کے 12 ارب روپے سے زائد کے منصوبے، کب ہو گا کام؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے 12 ارب روپے سے زائد کے تین منصوبوں پر کام جلد شروع ہونے ہوجائے گا

،تینوں منصوبے ایف ڈیلیواو کودیے جائیں گےوزارت ریلویے میں 19مارچ کومعائدے پر دستخط ہوں گے ۔ریلوے نے ٹریک کی مرمت اور بحالی کے تین منصوبے کوحتمی شکل دے دی ہے۔ جن کی کل مالیت12عشاریہ 395ارب روپے بنتی ہے اور پی ایس ڈی پی میں شامل ہیں ان میں پہلامنصوبہ سمہ سٹہ سیکشن کی بحالی کے حوالے سے ہے جوکہ سمہ سٹہ اور بہاولنگر کے درمیان 183کلومیٹر کاٹریک ہے اس منصوبے میں مکمل ٹریک کونیاٹریک ڈال کربحال کیاجائے گا

اس کے ساتھ پلوں کی بحالی 10 ریلوے سٹیشنوں اور 80 پھاٹکوں کی بحالی کی جائے گی اس منصوبے پر7عشاریہ 735 ارب روپے لاگت آئے گی۔دوسرا منصوبہ دادو حبیب کوٹ سیکشن جس میں مکمل نیاٹریک ڈالاجائے گااورپھاٹکوں کی بحالی کی جائے گی اس سیکشن پر 2عشاریہ 438 ارب اروپےخرچ ہوں گے تیسرامنصوبہ مین لائن 2میں ماڑی انڈس اور اٹک سیکشن کے درمیان سوہان پل سے برولی کے درمیان ریلوے ٹریک ہے جہان پر نیا ٹریک بچھایاجائے گااور پھاٹکوں کی بحالی کی جائے گی جس پر 2 عشاریہ 222 ارب روپے لاگت آئے گی ۔

ریلوے کا تینوں منصوبے ایف ڈیلیواو کو دینے کافیصلہ کرلیا گیاہے جس کے لیے 19 مارچ کووزارت ریلوے اسلام آباد میں باقاعدہ معائدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ان تین سیکشنز کی بحالی کے بعد ناصرف ریلوے ٹرینوں کی سپیڈ بڑجائے گی او رحادثات میں بھی کمی آئے گی ۔سمہ سٹہ سیکشن عرصہ دراز سے غیرفعال ہے ۔

رپورٹ ، محمد اویس، اسلام آباد

Leave a reply