پاکستان ریلوے کا سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام
پاکستان ریلوے کا سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام
اسلام آباد (محمد اویس) پاکستان ریلوے کا سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام، 14فروری کو سفاری ٹرین چلانے کا باقاعدہ فیصلہ کرلیا گیا۔سفاری ٹرین راولپنڈی سے اٹک خودر تک ہفتہ میں دوبار چلانے کا پروگرام فائنل کردیا گیا ۔
ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان ریلوے نے بڑا قدم لیتے ہوئے سفاری ٹرین دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔سفاری ٹرین راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے 14فروری کو صبح 9بج کر تیس منٹ پر چلے گی اور گولڑہ شریف سے ہوتے ہوئے اٹک خورد ریلوے کے تاریخی ریلوے سٹیشن تک جائے گی ۔
اس کے بعد ہر ہفتہ میں شروع میں ایک دن اتوار کو چلا کرے گی جبکہ اس کے بعد اس کو ہفتہ میں دو دن جو کہ ہفتہ اور اتوار ہوگاکو چلائی جائے گی ۔ سفاری ٹرین کے لیے سٹیم انجن اور پرانی خصوصی کو چز استعمال کی جائیں گئیں ۔