پاکستان سروسز لمیٹڈ پر مشتمل ایک مشترکہ منصوبہ(پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز کے مالکان اور آپریٹرز)، وارم واٹر ایڈوائزری گروپ، پلاٹینم کنسٹرکشن لمیٹڈ اور گالف اسکیپ ایل ڈی اے پرتگال نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب 25 سال کیلئے لیز حاصل کر لیا۔
پاکستان ریلوے ہیڈ کواٹر میں ہونے والی مالیاتی بولی میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز کے مالکان اور آپریٹرز، وارم واٹر ایڈوائزری گروپ، پلاٹینم کنسٹرکشن لمیٹڈ اور گالف اسکیپ ایل ڈی اے پرتگال نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی دیکر رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب 25 سالہ لیز پر حاصل کرلیا۔پاکستان سروسز لمیٹڈ کی سرپرستی میں، رائل پام، جو اپنے عالمی معیار کے گالف کیلئے مشہور ہے ،گالف کورس اور پرتعیش سہولیات میں وسیع پیمانے پر اضافہ کیا جائے گا۔رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کی بحالی کے منصوبے کے تحت کلب کی سہولیات، بشمول گولف کورس، کھیلوں کی سہولیات، کھانے کے اختیارات، اور ایونٹ کی جگہیں، اے اسٹینڈ آو ٹ پروجیکٹ میں فائیو اسٹار ممبرز کے گیسٹ روم کی سہولت کی ترقی ہوگی۔