ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب پاکستان سے روس کے لیے روانہ ہونے والی پہلی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ کر دی گئی۔ یہ ٹرین 22 جون کو لاہور سے روانہ ہونا تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق، ٹرین نے ایران، ترکمانستان اور قازقستان کے راستے روس کے شہر اسٹرا خان تک جانا تھا، تاہم حالیہ جنگی صورتحال کے باعث یہ سفر ممکن نہ رہا۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ تنازع کی وجہ سے ایران، پاکستان اور دیگر متعلقہ ممالک کی سرحدیں بند کر دی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں ریل سروس کو معطل کرنا پڑا۔

اس پہلی مال بردار ٹرین میں 16 بوگیاں شامل تھیں اور اسے تجارتی مقاصد کے لیے روس بھیجا جانا تھا، لیکن جنگی خطرات کے باعث یہ منصوبہ تاحال روک دیا گیا ہے۔

ایسے سرپرائز دیں گے جو لبنان پیجر سازش کو معمولی بنا دیں گے،اسرائیل کی ایران کو دھمکی

Shares: