پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لیے 105 ٹن امدادی سامان بھجوا دیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایکس پر بیان میں کہا کہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد یہ امدادی اشیاء روانہ کی گئیں۔امدادی سامان میں اشیائے خور و نوش، ادویات، خیمے، کمبل اور گدے شامل ہیں۔طالبان حکام کے مطابق حالیہ زلزلے میں 1469 افراد جاں بحق اور 3700 سے زائد زخمی ہوئے۔ اے ایف پی کے مطابق یہ زلزلہ افغانستان کی دہائیوں کی سب سے ہلاکت خیز آفات میں سے ایک ہے۔

سب سے زیادہ 1450 سے زائد اموات صوبہ کنڑ میں ہوئیں، جبکہ ننگرہار اور لغمان میں بھی درجنوں ہلاکتیں اور سینکڑوں زخمی رپورٹ ہوئے۔

ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی اور کوئٹہ سےحوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

دریائے چناب اور ستلج میں سیلابی صورتحال، درجنوں علاقے زیرِ آب

Shares: