قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کے 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ’اے‘ ٹیم بھی 20 اوورز میں 125 رنز بنا سکی، جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور پر ہوا۔
سپر اوور میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 6 رنز اسکور کیے۔ جواب میں پاکستان شاہینز نے ہدف 4 گیندوں پر حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان شاہینز نے بیٹنگ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا۔ اوپنر یاسر خان پہلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ 2 کے مجموعے پر محمد فائق کی وکٹ بھی گر گئی۔ پاکستان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سعد مسعود 38، عرفات منہاس 25 اور معاذ صداقت 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے ریپون منڈول نے 3 جبکہ رقیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ’اے‘ کی بیٹنگ بھی دباؤ کا شکار رہی۔ 53 کے مجموعے پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جیت یقینی دکھائی دے رہی تھی، تاہم رقیب الحسن کے 24، عبدالغفار کے 16 اور ریپون منڈول کے 11 رنز نے میچ کو سپر اوور تک پہنچا دیا۔پاکستان کی جانب سے صفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 11 رنز کے عوض 3 شکار کیے، احمد دانیال اور عرفات منہاس نے 2،2 جبکہ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
افغان طالبان ترجمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلنے کا انکشاف
ضمنی انتخابات میں کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات








