پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل کو اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ٹیم دورے کے دوران 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔پی سی بی کے مطابق 18 رکنی اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑی شامل ہیں، تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو بین الاقوامی تجربہ فراہم کیا جا سکے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورے کے دوران پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، وکٹ کیپر روحیل نذیر، ساجد خان، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں

پاکستان ریلوے کی خوشخبری، جدید بزنس ٹرین کا اعلان

انگلینڈ اور ویلز میں گرمی سے اموات 2070 تک 50 گنا بڑھنے کا خدشہ

شاہد آفریدی کی دہشت گرد حملوں کی مذمت، سوات واقعے پر بھی سوال

دوحہ مذاکرات ، اسرائیل اور حماس کے درمیان جامع معاہدے کا امکان

Shares: