پاکستان سپورٹس بورڈ نے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں نمایاں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر مزید پروان چڑھانا ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، سمر اور ونٹر اولمپک گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کو اب ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اسی طرح پیرا اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ کو بھی ایک کروڑ روپے ملیں گے۔
اولمپک گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کو 75 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ کانسی کے تمغے پر 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر 75 لاکھ، سلور میڈل پر 50 لاکھ اور برونز میڈل پر 30 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے، چاندی کے تمغے پر 30 لاکھ روپے اور کانسی کے تمغے پر 20 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے لیے انعامات کی تفصیل بھی دی گئی ہے، جس کے مطابق سونے کے تمغے پر 5 لاکھ، چاندی کے تمغے پر 3 لاکھ اور کانسی کے تمغے پر 2 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے۔

بلائنڈ ورلڈ گیمز اور ڈیف اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ کو مختلف کیٹیگریز میں 20 لاکھ، 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے انعام ملے گا۔ اس کے علاوہ کامن ویلتھ اور اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں پیرا ایتھلیٹس کو گولڈ میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے انعام ملیں گے۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو 20 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمز میں انفرادی گولڈ میڈل ونرز کو 10 لاکھ روپے کا انعام ملے گا، جبکہ سلور اور برونز میڈلسٹ کو بالترتیب 5 لاکھ اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمز کے ٹیم ایونٹس کے میڈلسٹس کو 5 لاکھ، 2 لاکھ 50 ہزار اور ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق، کیش ایوارڈ پالیسی کے تحت تمام میڈلسٹس کو گولڈ کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔ گولڈ کارڈ ہولڈرز کو پاکستان سپورٹس بورڈ اور کوچنگ سینٹرز کی تمام سہولتوں تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے ان کی ٹریننگ اور کھیلوں کے حوالے سے سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔پاکستان سپورٹس بورڈ کا یہ اقدام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اس سے ملک کے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر مزید کامیاب ہونے کی ترغیب ملے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت،پاراچنار میں امدادی سرگرمیوں کیلئے ہیلی کاپٹر مختص

کیا ڈیرہ غازیخان کی پسماندگی کے ذمہ دار سردار ہیں؟

Shares: