پاکستان ماحولیاتی اثرات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے

0
49
ali raza

آئی اے ای اے (بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی) کی جنرل کانفرنس کا 68 واں اجلاس حال ہی میں ویانا میں منعقد ہوا، جہاں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر علی رضا نے خطبہ دیا۔ ڈاکٹر علی رضا نے اپنے خطاب میں آئی اے ای اے کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار کو سراہا اور یقین دہانی کروائی کہ پاکستان آئی اے ای اے کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں حصہ داری کے لحاظ سے معمولی ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ ماحولیاتی اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر علی رضا نے مزید بتایا کہ پاکستان نے جوہری توانائی کے ذریعے تقریباً 100 ملین ٹن گرین ہاؤس گیس کے اخراج سے بچا لیا ہے، اور نیوکلیئر انرجی پائیدار توانائی کا ایک مؤثر حل فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان میں موجود چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس مجموعی طور پر 3،530 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، اور ایک نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز جلد متوقع ہے۔ اجلاس کے دوران ڈاکٹر علی رضا نے نیوکلیئر توانائی کے فوائد اور اس کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا، اور عالمی برادری کو یقین دلایا کہ پاکستان اس ضمن میں مکمل عزم کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔یہ اجلاس عالمی سطح پر ایٹمی توانائی کی پھیلاؤ اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کے تناظر میں منعقد ہوا، اور پاکستان کے عزم کو واضح کرنے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

Leave a reply