وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ہوگیا-
باغی ٹی وی: سی 130 طیارہ آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم لے کر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچے گا جبکہ 7 فروری کی صبح پی آئی اے کی ایک پرواز سے 50 افراد اور 15 ٹن سامان ترکیہ روانہ کیا جائے گا،امدادی ٹیم میں ریسکیو 1122 کے اہلکار شامل ہوں گے۔
ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا
کل ہی لاہور سے سی 130 طیارہ 7 ٹن امدادی سامان لے کر استنبول روانہ ہوگا۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔
8 فروری سے روزانہ پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے امدادی سامان ترکیہ اور شام بھیجا جائے گا۔ وزارت صحت اور آرمی میڈیکل کی ٹیمیں ترکیہ اور شام بھجوائی جائیں گی۔
دوسری جانب یو اے ای کے صدر ع شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایک فیلڈ ہسپتال کے قیام اور جمہوریہ ترکی میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے تلاش اور امدادی ٹیم روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
#UAE President directs launch of 'Gallant Knight / 2' operation to #Syria and #Türkiye#WamNews https://t.co/4O5SbhwEkG pic.twitter.com/Bf1wqraY3h
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) February 6, 2023
شیخ محمد نے ایک سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ کرنے اور شامی عرب جمہوریہ میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے فوری امدادی سامان اور ہنگامی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی تاکہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔
وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کا دورہ کریں گے
متحدہ عرب امارات نے جنوبی ترکی میں آنے والے شدید زلزلے اور بہت سے جانی نقصان کے متاثرین کے لیے ترکی اور شام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے-
UAE leaders condole Syrian, Turkish Presidents over earthquake victims#WamNews https://t.co/EtKr1EePMU
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) February 6, 2023
متحدہ عرب امارات نے بھی دونوں ممالک اور ان کے عوام کے ساتھ ساتھ اس آفت کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی شیخ محمد بن زید النہیان کی ہدایت پر متحدہ عرب امارات ایک فیلڈ ہسپتال قائم کر رہا ہے اور ترکی اور شام میں زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے لیے دو سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور فوری سامان بھیج رہا ہے۔
علاوہ ازیں امریکا نے زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کو ہر طرح کی مدد کی پیشکش کردی ہے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ ترکیہ حکومت سے رابطے میں ہیں اور تمام ترصورت حال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔
صدر جو بائیڈن نے یو ایس ایڈ اور دیگر وفاقی حکومت کے شراکت داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کی مدد کے حوالے سے امریکی حکومت کے اختیارات کا جائزہ لیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب ترکیہ اور شام شدید زلزلہ آیا ہے اور 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 2500 سے تجاوز کرگئیں اور سیکڑوں افراد زخمی ہیں ترکیہ میں زلزلے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1651 ہوگئی اور 9733 افراد زخمی ہی جبکہ 3471 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔








