مزید دیکھیں

مقبول

پیٹرولیم ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی

وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد پیٹرولیم...

میرپورخاص: ایم کیو ایم رہنماؤں کی شہزاد بھائی کو عمرے کی مبارکباد

میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)...

اوکاڑہ: ضلعی انتظامیہ متحرک، مہنگی چینی اور دودھ فروشوں کو جرمانے عائد

اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان...

پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار میں کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 21 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60511 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 61345 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح 21 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2644 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں تین فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2716 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 30066، پی پی ایل 8727، ماڑی گیس 1084 اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 3730 بیرل ریکارڈ کی گئی۔21 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 526، پی پی ایل 489، ماڑی گیس 826 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 43 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

ڈیڈلاک ختم، اسرائیل نے 456 فلسطینی قیدی رہا کردیے، 97 مصر جلاوطن

صدر مملکت سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات، نشان پاکستان کا اعزاز

یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے، روس

بھارت میں امیر مزید امیر غریبوں کی حالت خراب ہوگئی، رپورٹ

نمرہ ملک،فخر تلہ گنگ، صحافت میں ایک قابل فخر نام