پاکستانی طلبہ واپس کرغزستان جا سکتے ہیں،کرغز سفیر

فسادات کے بعد پولیس افسران سمیت چیف اور داخلی امور کے ڈائریکٹوریٹ کے 9 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے
safeer

اسلام آباد: پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اولان بیگ کا کہنا ہے کہ بشکیک کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور پاکستانی طلبہ واپس کرغزستان جا سکتے ہیں، کرغز لوگ مہمان نوازی کے لیے جانے جاتے ہیں پاکستان اور کرغزستان میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں-

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں کرغز سفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 مئی کی شام بشکیک کے ایک ہاسٹل میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ میں جھگڑا ہوا جس میں ملوث تمام افراد کو تھانے لے جایا گیا 17 مئی کو سوشل میڈیا پیج پر لڑائی اور زخمی کرغز شہریوں کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد 18 مئی کی رات بشکیک میں لوگوں کا ایک ہجوم اکٹھا ہو گیا اور مطالبہ کیا کہ غیر ملکیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایل پی جی کی قیمت میں کمی،مزید سستی ہونے کا امکان

کرغز سفیر نے کہا کہ واقعے میں شریک افراد میں کوئی شدید زخمی نہیں ہے لہذا ذرائع ابلاغ کے نمائندے غیر معتبر اور غیرتصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں صدرکرغزستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری طور پر واقعے پر بریفنگ بھی لی اور ساتھ ہی صدر نے ایسے لوگوں کو فوراً سزا دینے کا بھی کہا، فسادات کے بعد پولیس افسران سمیت چیف اور داخلی امور کے ڈائریکٹوریٹ کے 9 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے-

لاہور احتجاج کا مرکز، وکلا کا پہلا نمبر تین ماہ میں 318 بار احتجاج سے …

انہوں نے کہا کہ کرغز حکومت نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کرکے اپنا نمائندہ مقرر کرنے کا بھی کہا ہے جبکہ کرغز وزیر خارجہ نے پاکستا نی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی ہے، بشکیک کی صورتحال اب مکمل کنٹرول میں ہے، پاکستانی طلبہ کو واپس جانے کی اجاز ت ہےغزستان آنے والے خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ کرغز لوگ مہمان نوازی کے لیے جانے جاتے ہیں پاکستان اور کرغزستان میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں، امید ہے ہم خطے کی خوشحالی ہے لیے مل کر کردار ادا کریں گے۔

پی ٹی آئی نے انتخابی نشان واپس لینےکا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج …

Comments are closed.