متحدہ علماء محاذ کے وفد کی قائداعظم کے مزار پر حاضری،فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت مولانا محمد امین انصاری نے کہا کہ پاکستان سیکولر نہیں دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنایاتھا،مقاصد سے انحراف کے باعث پاکستان حالیہ تنزلی کا شکار ہے،حکمراں قائد کے اصولوں کو اپنائیں ، قائداعظم نے قرآن کو پاکستان کا آئین و دستور قراردیا،اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ، قائداعظم کے رہنما اصول حکمرانوں اور سیاستدانوں کیلئے مشعل راہ ہیں ، قائد کے پاکستان میں فرقہ واریت و استعماری سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی و حقوق حاصل ہیں وہ محب وطن برابر کے شہری ہیں ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر اٹھالیا تھاانہیں قتل کیاگیا نہ پھانسی دی گئی،

متحدہ علماء محاذ کے وفد نے قائداعظم کے یوم ولادت کے موقع پر مولانا محمد امین انصاری کی قیادت میں مزار قائد پر حاضری دی اور محسن ملک و ملت کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر علماء نے کہا کہ پاکستان سیکولر نہیں دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنایاتھا،مقاصد سے انحراف کے باعث پاکستان حالیہ تنزلی کا شکار ہے،حکمراں قائد کے اصولوں کو اپنائیں،قائداعظم نے قرآن کو پاکستان کا آئین و دستور قراردیااوراسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا،قائداعظم کے رہنما اصول حکمرانوں اور سیاستدانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔

قائداعظم نے علمائے دین کو فوقیت دی اور اپنے قرب میں رکھا۔علامہ شبیراحمد عثمانی جیسے اکابر علماء کے مشوروں و تجاویز اور رائے کو خوش دلی سے قبول کیا۔ حکمران علمائے دین سے اپنا رشتہ مضبوط بنائیں اور قومی امور و پالیسی سازی میں علماء سے مشاورت و رہنمائی حاصل کرنے کو ترجیح دیں۔ قائد کے پاکستان میں فرقہ واریت و استعماری سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی و حقوق حاصل ہیں وہ محب وطن برابر کے شہری ہیں۔وفد میں مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی،علامہ شاہدین اشرفی، علامہ روشن دین الرشیدی،علامہ سید سجاد شبیررضوی، مولانا منظرالحق تھانوی، مفتی وجیہہ الدین،علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،مفتی محمد بخاری،حافظ گل نواز ودیگر شامل تھے۔

دریں اثناء علماء نے کرسمس کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر اٹھالیا تھاحضرت عیسیٰ ؑ ابن مریم کو قتل کیاگیا نہ انہیں پھانسی دی گئی بلکہ وہ قرب قیامت میں آسمان سے دنیا میں اتارے جائیں گے اور امام مہدی کی اقتدا میں نماز پڑھیں گے ا ور شریعت محمدیؐ کے تابع رہیں گے، دجال کو قتل کریں گے۔ حضرت عیسیٰ ؑ اللہ کے بیٹے نہیں اللہ وحدہ لاشریک ہے نہ وہ کسی سے پیدا ہے اور نہ ہی کوئی اس سے پیدا ہے۔

Shares: