پاکستان کرکٹ ٹیم تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے دو مراحل میں بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا پہنچ گئی ہے۔ سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا، جب کہ دیگر میچز 22 اور 24 جولائی کو شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق گرین شرٹس دو مختلف گروپوں کی صورت میں بدھ کے روز ڈھاکا پہنچے۔پہلا دستہ صبح کے وقت ڈھاکا پہنچا، جس میں کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب، فخر زمان، محمد نواز، ابرار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف اور اسپورٹنگ اسٹاف شامل تھے۔دوسرا گروپ بدھ کی شام کراچی سے روانگی کے بعد ڈھاکا پہنچا، جس میں محمد حارث، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، سفیان مقیم، حسین طلعت، احمد دانیال، سلمان مرزا اور معاون عملے کے دیگر ارکان شامل تھے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کی تیاریوں کا حصہ ہے، جس کے بعد قومی ٹیم امریکا روانہ ہوگی جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت کرے گی۔سیریز کے تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام کو کھیلے جائیں گے اور شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔
ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیاں،علیمہ خان سائبر کرائم میں طلب
کراچی کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.4 اور 2.7 ریکارڈ
شام: سویدا میں جنگ بندی کا معاہدہ، ریاستی کنٹرول بحال
ڈیفنس کراچی سے جیل میں ایوارڈ لے چکی کروڑ پتی ماسی گرفتار