بھارت کی کھیلوں سے دشمنی کرکٹ کے بعد ہاکی تک پہنچ گئی، پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ سے قبل کھلے عام دھمکیاں دی جانے لگیں۔

بھارتی میڈیا نے کچھ روز قبل رپورٹ کیا تھا کہ بھارتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ویزا جاری کر کے ایشیا کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم اب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے وابستہ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستانی ہاکی ٹیم کی تصاویر شیئر کر کے کھلاڑیوں کو کھلی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ بی جے پی کے حامی حلقے بھی اس مہم میں پیش پیش ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ رواں سال 27 اگست سے بھارت کے شہر راج گر میں شروع ہونے جا رہا ہے، ایسے میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتانوں اور اولمپئینز نے اس صورت حال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کو بھارت کے بجائے کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کیا جائے، تاکہ کھلاڑیوں کی جان و مال کو خطرات سے بچایا جا سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ جیسے کرکٹ مقابلے نیوٹرل مقام پر ہوتے ہیں، ویسے ہی ہاکی جیسے حساس مقابلوں کو بھی غیر جانبدار ملک میں منعقد کیا جانا چاہیے۔

این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان کا الرٹ

صدر استعفیٰ اور آرمی چیف کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد قرار

وفاقی حکومت کا مختلف وزارتوں میں ٹیکنیکل ایڈوائزرز تعینات کرنے کا فیصلہ

دبئی میں ایئر لائن ٹکٹ اور شاپنگ کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت

Shares: