پاکستان کرکٹ ٹیم پرنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے پاکستان پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کیا ہے،پاکستان پر مقررہ وقت میں 2اوور کم کرانے پر جرمانہ عائد کیاگیا۔یاد رہے نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی،نیپئر میں پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا، عثمان خان 39 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 36 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر مچل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ محمد رضوان 30 رنز بنا سکے۔
بابراعظم 78 رنز، طیب طاہر ایک رنز اور عرفان خان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ نسیم شاہ کی گری وہ بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے۔ حارث رئوف صرف ایک رنز بنا سکے۔ نویں وکٹ آغا سلمان کی گری انہوں نے 58 رنز بنائے۔پاکستان کی آخری وکٹ عاکف جاوید کی گری وہ ایک رنز بنا سکے، پاکستان کی پوری ٹیم 44.1 اوور میں 271 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اس طرح نیوزی لینڈ 73 رنز سے پہلا ون ڈے میچ جیت گیا۔
جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
بھارت،مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی مہم ،17مقامات کے نام تبدیل
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ رہا