نئی دہلی:پاکستان دشمن بھارتی ریٹائرڈ میجرنےپی ٹی آئی کوملک دشمن قراردیا،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرپاکستان کےخلاف سرگرم بھارتی ریٹآئرڈ میجرگورو آریا نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت ، اسرائیل اورامریکہ اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے جتنا پاکستان کے اپنے لوگ نقصان پہنچاتے ہیں
بھارتی ریٹائرڈ میجر گورو آریا نے اسحوالے سے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستانی خود ہی پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ جنیوا میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے باہمی تعاون سے جو کانفرنس منعقد ہوئی ہے اس میں دنیا کے اکثرممالک کی عدم شرکت اور عدم تعاون کو پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ر پورٹ کیا وہ بہت ہی غلط تاثردے رہی ہیں،
بھارتی ریٹائرڈ میجر نے مزید کہا ہے کہ جس طرحشیریں مزاریں نے جنیوا میں ہونے والی کانفرنس کو رپورٹ کیا ہے اس سے منفی تاثر جاتا ہے اوریہ منفی تاثرپاکستان کےلیےاچھا نہیں ہے، بھارتی میجر کا یہ بھی کہنا تھاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جتنا نقصان خود پاکستانی اپنے ملک کوپہنچا رہے ہیںاس قدر نقصان تو بھارت، امریکہ اوراسرائیل بھی نہیں دے پارہے
Some Pakistanis will humiliate their country on a global platform, just for petty political point scoring at home.
India, Israel & US together cannot inflict the kind of damage on Pakistan that the Pakistanis do regularly. All wounds are self-inflicted. https://t.co/tiUxBoXNr1
— Major Gaurav Arya (Retd) (@majorgauravarya) January 10, 2023
یاد رہے کہ شریں مزاری نے جنیوا میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے تعاون سے ہونے والی کانفرنس کو پاکستان کی سفارتی ناکامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ: قابل رحم حاضری اور یہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے چھوٹے ایم ٹی جی رومز میں سے ایک میں ہے کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں عام طور پر سائیڈ ایم ٹی جیز کا انعقاد کیا جاتا ہے نہ کہ اہم کانفرنسوں کے اہم اجلاس۔ اس چھوٹے سے پنڈال میں بھی حاضری صرف پاکستانی اہلکاروں کی ہی لگتی ہے
بھارتی ریٹائرڈ میجر نے شیریں مزاری کے ان ریمارکس کو ملک دشمنی قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ پی ٹی آئی یہ رویہ انتہائی قابل شرم ہے اورمجھ جیسا شخص بھی اسے پاکستان کےخلاف سازش سمجھتا ہے