دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی عزت، حقوق اور سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہری و سیاسی حقوق آزادانہ طور پر استعمال کرتے ہیں، جبکہ پاکستان ان کے پرامن احتجاج اور حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ادا کرتا رہے گا۔ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ بھارت نے طاقت کے استعمال اور بنیادی آزادیوں کے انکار کو کشمیری عوام کی آواز دبانے کا ہتھیار بنایا ہوا ہے۔
مزید کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں اور شہری آزادیوں پر پابندیاں انتہائی تشویشناک ہیں۔ بھارت کو چاہیے کہ آزاد کشمیر پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی ذمہ داریوں کو تسلیم کرے۔ترجمان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے احترام میں مضمر ہے۔
صدر ٹرمپ اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ اور دفاعی تعاون پر گفتگو
برطانیہ سے چوری شدہ رینج روور، سندھ پولیس نے انٹرپول سے تفصیلات مانگ لیں
پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ بیٹھ کر حل کر لیں گے: رانا ثناء اللّٰہ
مانچسٹر سینیگاگ حملہ: پولیس کی فائرنگ سے ایک متاثرہ شخص بھی جاں بحق