عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت ہوا، جس میں 46 ملکوں نے پاکستان کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی۔صدارت ملنے پر بھارتی وفد اجلاس سے واک آؤٹ ہو گیا، تاہم کسی رکن ملک نے بھارتی اقدام کی پرواہ نہیں کی۔ اجلاس میں اپنے خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک بے آواز ہیں، اور پلاسٹک آلودگی کے علاوہ جنگلات کی کٹائی کے مسائل کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک پلاسٹک آلودگی پیدا کرتے ہیں لیکن فنڈنگ کے لیے تیار نہیں، جبکہ ترقی پذیر ممالک کے پاس وسائل محدود ہیں۔ انہوں نے پلاسٹک ری سائیکلنگ کے لیے عالمی فنڈ کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مضبوط موقف کو دیگر ہم خیال ممالک نے بے حد سراہا۔
ایشیا کپ اور تین ملکی ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ کے انتخاب پر مشاورت مکمل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان