تربیلا میں پاک ترکیہ کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

pak turkie

راولپنڈی:تربیلا میں پاک ترکیہ کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستان ایس ایس جی اور ترکیہ سپیشل فورس کے دستے مشقوں میں شریک ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ترکیہ مشترکہ مشقوں کا تربیلہ میں انعقاد ہوا ہے۔

 

 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک ترکیہ کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کو “اتاترک۔12” کا نام دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشقوں کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی اسپیشل فورس کے دستے ان مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں، مشقوں میں انسداد دہشت گردی کی ٹیکنیکس بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ تربیلا میں پاک ترکیہ کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔

Comments are closed.