مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے 19 جنوری کو غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک بار پھر اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں سیز فائر کا خیرمقدم کرتا ہے اور مسئلہ فلسطین کے دو قومی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستان اسرائیل کے جرائم کا احتساب چاہتا ہے اور غزہ کی صورتحال میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے تاکہ غزہ کو دوبارہ رہنے کے قابل بنایا جا سکے۔

افغان باشندوں کی ملک بدری سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان افغان باشندوں کو امریکا یا کسی تیسرے ملک بھیجنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تاہم، ابھی تک پاکستان کو اس حوالے سے امریکہ سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں پروپیگنڈا قرار دیا۔ ون چائنہ پالیسی کی غیر متزلزل حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،پاکستان امریکہ میں نئی انتظامیہ کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔

سندھ طاس معاہدے پر موقف
سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شفقت علی خان نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے انتظام کا بنیادی معاہدہ ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے حالیہ فیصلے نے کشن گنگا ڈیم پر پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت اس معاہدے کی تکمیل کو یقینی بنائے گا اور پاکستان اس معاہدے پر پوری طرح کاربند ہے۔

مراکشی کشتی حادثے پر افسوس
مراکشی ساحل پر گزشتہ ہفتے کشتی کے المناک حادثے پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں 25 پاکستانی خوش قسمتی سے بچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے مراکشی حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اس واقعے کی مزید نگرانی کی جا رہی ہے۔

پاکستان کا برکس میں شمولیت کا عزم
پاکستان نے اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ برکس میں شمولیت کا خواہاں ہے اور اس پر پاکستان کا موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے شام کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان شام میں امن کی بحالی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کے ایڈیشنل خارجہ سیکریٹری افریقی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سیاسی مشاورت کا دورہ کامیاب رہا، تاہم پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاسی مشاورت کا دور آج اسلام آباد میں ہو گا۔

کشمیر کے مسائل کا حل اگر کسی طرح کروایا جا سکتا ہے تو ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈیا سے قیدیوں کی رہائی، تبادلے کے لیے تیار ہیں،پاکستان اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔سفارتی محاذ پر یہ معاملہ بار بار اٹھایا جارہا ہے۔دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے قیدی موجود ہیں،یہ ایک بنیادی انسانی مسئلہ ہے اس کو حل ہونا چاہیے۔کشمیر کے مسائل کا حل اگر کسی طرح کروایا جا سکتا ہے تو ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق ملنا چاہیے ۔ قیدیوں کے حوالے سے دہلی میں ہمارا سفارتخانہ اور سفیر اس معاملے پر کام کر رہا ہے

ٹرمپ کی تقریب میں محسن نقوی کی شرکت اور ملاقاتوں کا علم نہیں،دورہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت اور ملاقاتوں کا علم نہیں، دورہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا، مزید تفصیلات کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کریں،ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں سرکاری طور پر پاکستان کی جانب سے امریکہ میں پاکستانی سفیر نے شرکت کی ہے،

سیف علی خان واقعی زخمی تھے یا صرف ایک” اداکاری” تھی،حملے پر سوال اٹھ گئے

وزیرِ اعظم سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan