وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات کے دوران انسداد منشیات و سکیورٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر بھی بات چیت ہوئی،ملاقات میں منشیات کی روک تھام اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت کی پیشکش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہناتھا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے ہماری واضح پالیسی ہے، ایئرپورٹس پر ہر ممکن حد تک منشیات کیسز کی نشاندہی اولین ترجیح ہے، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین سکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔انسدادِ منشیات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں، آج بھی افغانستان سے منشیات درجنوں ملکوں میں پہنچ رہیں ہیں اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے ،انسداد منشیات کے لئے امریکہ کی ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کریں گے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا،
ملاقات کے دوران اے این ایف کی کارکردگی اور ملک بھر میں جاری آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ سالانہ کاؤنٹر نارکوٹکس مہم کے تحت 134 ٹن منشیات، 2001 ملزمان بشمول 75 غیر ملکی، اور 12.797 بلین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئی، بلوچستان، کے پی اور سندھ میں 110 افغان شہری گرفتار کر کے 40,659 ایکڑ رقبہ کلیئر کیا گیا اور پاپی فری سٹیٹس کو برقرار رکھا گیا،
قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ہر شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے انتہائی اہم ہے،
پاک امریکہ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں،وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر حکام بھی ملاقات میں شریک تھے








