پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلے گا اور ٹیم انتظامیہ نے پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دینے کے لیے منگل کو میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آف اسپنر ساجد خان، جنہیں اسپنر ابرار احمد کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، بدھ (13 دسمبر) کو ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔تاہم، نعمان علی کو زخمی ابرار کی جگہ لینے کا امکان ہے، جنہیں حفاظتی احتیاط کے طور پر پہلے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔ کپتان شان مسعود تیسرے نمبر پر کھیلتے رہیں گے جبکہ بابر اعظم اپنے کپتان سے ایک درجے نیچے بیٹنگ کریں گے۔پاکستان آل راؤنڈر فہیم اشرف سمیت چار پیسرز کے ساتھ جائے گا ۔شاہین آفریدی اور حسن علی پلیئنگ الیون میں ہوں گے اور فہیم کے ساتھ بھی ٹیسٹ کھیلنے کا امکان ہے، پاکستان میر حمزہ، خرم شہزاد اور عامر جمال میں سے کسی ایک کو چوتھے پیسر کے طور پر منتخب کرے گا۔واضح رہے کہ 2019 کے بعد یہ پاکستان کا آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ دورہ ہے جب انہیں 2-0 سے شکست ہوئی تھی کیونکہ اظہر علی کی کپتانی میں مہمان ٹیم دونوں میچوں میں اننگز سے ہار گئی تھی۔پاکستان نے اپنی پوری تاریخ میں آسٹریلیا میں کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔

Shares: