پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ،پہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی،آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی،آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز ہی بنا سکی۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 94رنز کا ہدف دے دیا، آسٹریلیا نے 7 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93رنز بنائے ہیں،آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز بنا کر سرفہرست رہے،آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے میتھیو شارٹ اور جیک فریزر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا تاہم دوسرے اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ نے جیک فریزر کو 9 رنز پر پولین پہنچا دیا اس کے بعد گلین میکسویل آئے اور 43 رنز کی اننگ کھیل کر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ نے 10 رنز بنائے اور عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے،مارکس سٹونس 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے دو ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا، لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا،اس وقت برسبین میں بارش رک چکی ہے جس کے بعد امپائرز نےپچ کا معائنہ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہر اننگز میں 7 اوورز کا کھیل ہو گا، پاکستانی ٹیم کی جانب سے حسیب اللہ اور سلمان علی آغا آج آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کریں گے۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے اور وہ فائنل الیون کے حوالے سے وہی فیصلہ کریں گے جو ٹیم کے حق میں بہتر ہوگا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، اور جوش انگلس اس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اس فارمیٹ میں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں مقابلہ ہوا تھا، جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان ٹیم کے لیے یہ موقع خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ انہوں نے حالیہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی ہے اور اب ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر اپنے سفر کو مزید کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔