ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ سے قبل پیدا ہونے والا تنازع حل ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے میچ ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ منوانے کے بعد بدھ کو یو اے ای کے خلاف کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کے مطالبے پر اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ اب رچی رچرڈسن میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پائی کرافٹ کو ہٹانے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے حکومت سے مشاورت کے بعد ایونٹ سے دستبرداری پر غور کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے خط کے ذریعے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے نہیں ہٹایا جائے گا۔یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب پاک بھارت میچ کے دوران پائی کرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سلمان آغا کو ہدایت دی تھی کہ بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کیا جائے، اور پاکستانی میڈیا منیجر کو بھی کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہ ہو۔

بعد ازاں پاکستانی میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کو تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر بتایا گیا کہ یہ ہدایات بھارتی بورڈ اور حکومت کی جانب سے آئی تھیں۔

آزاد کشمیرکے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس، قطر پر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

پاک-ایران اقتصادی کمیشن کا تجارت 10 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے پر اتفاق

مسلم دنیا کو نیٹو طرز کا اتحاد ، قطر پر حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: خواجہ آصف

Shares: