ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران کی جانب سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس سے گریز نہیں کرے گا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کا برادر اور دوست ملک ہے، اور پاکستان ہمیشہ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے پُرامن حل کا حامی رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش قابلِ قدر ہے اور پاکستان اسے خوش آمدید کہتا ہے۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کا کیس مضبوط ہے، اسی لیے پاکستان ثالثی سے گریز کی کوئی وجہ نہیں دیکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر ثالثی سے وہی فریق گھبراتا ہے جس کی قانونی یا سیاسی پوزیشن کمزور ہو۔

واضح رہے کہ 11 اکتوبر کی رات پاکستان اور افغانستان کے درمیان شدید سرحدی جھڑپیں ہوئیں جو اگلی صبح تک جاری رہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کابل کی جارحیت کے جواب میں 23 پاکستانی فوجی شہید جبکہ 200 طالبان اور فتنۂ خوارج کے دہشت گرد ہلاک کیے گئے تھے

دبئی ایئر شو کل سے شروع، پاکستان ایئر فورس عالمی توجہ کا مرکز

ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کو نوٹس

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی ،ویڈیو وائرل، صحافی برادری کی شدید مذمت

نئی دہلی کار دھماکا: خودکش حملہ قرار، مبینہ ساتھی گرفتار

Shares: