پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ اپنے کارکنوں کے درمیان موجود ہونے پرخوشی ہے ،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ٹنڈوالہ یار کے لوگو ں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا،ٹنڈوالہ یار کے لوگ اپنے حقوق کا تحفظ کرناجانتے ہیں،ٹنڈوالہ یارکے لوگ نااہل حکومت کو بھگانے کے لیے تیار رہیں،سلیکٹڈ حکومت ہمیشہ لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتی ہے،وفاقی حکومت لوگوں کی معاشی قتل پر اترآئی ہے ،جب سے حکومت آئی ہے ،غربت ،مہنگائی اور بےروزگاری بڑھ گئی ہے،پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آتی ہے تو کسان ،مزدور،پنشنر اور غریب کا ساتھی دیتی ہے،جو لوگ ایف آئی اے میں کام کررہے تھے ان کو نکالنے کی بات کی گئی ،16ہزارخاندانوں کے ساتھ بےانصافی ہوئی

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی دور میں ملازمتیں دی گئیں ،نوازشریف دور میں لی گئیں ،اب پھر عمران خان حکومت میں لوگوں سے روزگار چھین رہے ہیں ہم نے روٹی ،کپڑ ااور مکان دینے کی بات کی ،عمران خان نے عوام سے ہی چھین لیے عمران خان کی 3سالہ کامیابی ،مہنگائی ،بےروزگاری اور غربت ہے،ایک ہی صوبہ ہے جہاں پبلک سروس کمیشن پر تالا لگا ہوا ہے،کیا ہماری قسمت میں لکھا ہےکہ ہمیشہ غریب ہی رہیں گے؟ خان صاحب کی حکومت نے عوام کے حق روزگار پر ڈاکہ ڈالا، اسٹیل مل جو قائد عوام کا کارنامہ تھا اس حکومت نے اس کو بند کردیا وہاں کے دس ہزار خاندانوں کو بے روزگار کر دیا

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹنڈوالہیار شہر میں بلوچ برادری کی جانب سے استقبال کیا گیا،ٹنڈوالہیار شہر کے راستوں پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی ڈھول کی تھاپ پر جیالوں نے رقص کیا

Comments are closed.