پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ کمپنی کے لئے نیا اشتہار،سوشل میڈیا پر بحث جاری

0
84

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ کمپنی کے لئے نئے اشتہار نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا

ملک کے نمایاں اور قابل ذکر شخصیات نے قومی ٹیلی وژن پر دکھائے جانے والے بے ہودہ مواد پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے حالیہ بسکٹ کمرشلپر اداکارہ مہوش حیات پر طنز کیا ہے جس میں وہ ناچتی نظر آ رہی ہیں

مہوش حیات نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر گالا بسکٹ کمپنی کے لئے اشتہار کی ویڈیو شیئر کی ہے

تاہم ، حیرت کی بات یہ ہے کہ اس اشتہار کو ہلکے انداز میں نہیں لیا گیا ہے بلکہ اس پر سخت تنقید کی گئی ہے۔پاکستان کے صحافی انصار عباسی پہلے ایسے شخص تھے جنھوں نے اشتہار میں غیر مہذب حرکتوں کے بارے میں اطلاع دی۔ انہوں نے فحش رقص کی حرکتوں کے بارے میں نشاندہی کی،انہوں نے پیمرا اور وزیر اعظم خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے ناجائز مواد کے خلاف کارروائی کریں

انصارعباسی کی جانب سے ٹویٹ کے بعد ٹویٹر پر ایک بحث چھڑ گئی تا ہم اس بحث کے بعد پیمرا نے عوامی احتجاج پر بسکٹ کو بیچنے کے لیے مجرے پر مبنی اشتہار چلانے پر تمام TV چینلز، PBA اور متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور کہا کہ ہماری اقدار کا خیال رکھا جائے۔ اس کامیابی پر میں اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کے خلاف آواز اُٹھائی۔

وفاقی وزیر علی محمد خان نے انصار عباسی کی جانب سے ٹویٹ پر کہا کہ ماشااللّہ ہماری حکومت کا وژن مدنی ریاست کا ہے۔ وزیراعظم عمران خان صاحب بیہودگی کے خلاف ہیں۔ وہ پاکستان کے واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر دنیا کو خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہٖ وسلم کی عظیم شخصیت عظمت و مرتبت و مدنی ریاست کی بات کی۔

تاہم وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے انصار عباسی کی جانب سے اشتہار پر تنقید پر شدید تنقید کی اور کہا کہ آپ اور علی 24 گھنٹے فحاشی کیوں سرچ کرتے رہتے ہے ہیں؟ کوئی Productive کام کیا کریں

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ صحافی انصار عباسی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم باجوہ کی توجہ سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کی طرف مبذول کرائی تھی کہ پی ٹی وی پر ورزش کرنے والی ایک خاتون دکھائی جا رہی تھی

عباسی پر تنقید کرنے والے بہت سارے قابل ذکر افراد میں ، مشہور اینکر،سینئر صحافی مبشر لقمان بھی شامل تھے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ "یہاں کیا غلط ہے؟ تم بالکل کیوں ٹی وی دیکھتے ہو؟ جلدی ٹھیک ہو جاو.

Leave a reply