سندھ کے سینئر صوبائی وزیر ،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کوشش ہے کہ کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے لیکن پاکستانی عدالتیں کسی بھی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو یہ سمجھنا ہوگا کہ انصاف کا نظام کسی کے ذاتی مفادات کے تابع نہیں ہوتا اور وہ اس پر اثرانداز ہونے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ شرجیل میمن نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ جو شخص عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہا تھا، وہ خود اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔ وہ شخص جو دوسروں کے لیے گڑھے کھود رہا تھا، اب خود رسوائی کا شکار ہو رہا ہے۔ہ پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے سہولت کار بین الاقوامی فورمز پر سرگرم ہیں اور ان کی کوششیں ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک فرد نے ریاست کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور اس کی جانب سے کیے گئے اقدامات ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

شرجیل میمن نے واضح کیا کہ پاکستانی عدالتیں آزاد اور خودمختار ہیں اور وہ کسی بھی قسم کی سیاست سے بالا تر ہو کر انصاف فراہم کرنے کی پابند ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا اور قانون کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

موریطانیہ کشتی حادثہ ،انسانی اسمگلرگینگ کی مبینہ رکن خاتون گرفتار

القادر یونیورسٹی کے نام پر پی ٹی آئی کا دھوکہ،یونیورسٹی نہیں بلکہ کالج نکلا

جامعہ نعیمیہ کا ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے والوں کیلیے فتویٰ جاری

Shares: