پاکستانی ایئرلائنز کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ممالک میں پروازوں پر عائد پابندی کے حوالے سے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کا برسلز میں تین روزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایاسا نے پاکستان سول ایوی ایشن کی رپورٹ پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ایئرلائنز کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر غور کیا گیا اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کے تھرڈ کنٹری آتھورائزیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی نے سی اے اے کے سیفٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی 6 دسمبر کو پروازوں کی اجازت دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ اس کے ساتھ دیگر ممالک کی ایئرلائنز کی یورپ کے لیے پروازوں سے متعلق فیصلہ بھی اسی دن سنایا جائے گا۔

پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں 2020 میں معطل کردی گئی تھیں جب یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ یہ پابندی 2020 میں کراچی میں ایک المناک حادثے کے بعد لگائی گئی تھی جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوئے تھے اور پائلٹ لائسنس اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس سے حفاظتی خدشات پیدا ہوئے تھے۔توقع ہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی سے پی آئی اے کے آپریشنز کو نمایاں فروغ ملے گا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آسان سفر کی سہولت ملے گی،

قبل ازیں رواں برس ماہ جون میں یورپی کمیشن نے یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات نہ کرنے پر پابندی میں توسیع ہوئی، ای یو کمیشن کے 31 مئی کے اجلاس میں سی اے اے کو قابل افسران لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریگولیٹری ڈپارٹمنٹ کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ واضح رہے کہ 13مئی کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی ( ایاسا ) ریویو بورڈ کے اجلاس کے بعد پاکستان کا نام ممنوعہ فہرست سے نکال دیا گیا تھا تاہم سول ایوی ایویشن اور پی آئی اے سمیت دیگر آپریٹرز پرعائد پابندیوں پرحتمی فیصلے کیلیے معاملہ تھرڈ کنٹری آپریٹر ٹی سی او بورڈ کو بھجوا دیا جس کے پیش نظر پی آئی اے کو ٹی سی او لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

پی آئی اے کی نجکاری،سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش آ گئی

چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

Shares: