لاہور:پاکستانی ایئرپورٹس برائےفروخت:حکومت نےتوملک کی سلامتی داوپرلگادی:ایسا نہیں ہونے دیں گے:اطلاعات کے مطابق حکومت کی طرف سے کراچی لاہور اسلام آباد ایرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ یعنی کسی دوسرے ملک کو بیچنے کے حوالےسے جو قانون سازی کی ہے ، پاکستان کی ایوی ایشن برادری نے اسے ملک کی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک قراردیا ہے ،

پاکستان کے ساتھ کیا ہورہا ہے اور ایسا کرنے والے کون ہیں ، اس حوالے سے سرپرست اعلی ایئرکرافٹ آپریٹرز اینڈ اونرز ایسوسی ایشن عمران اسلم خان نےحکومت کے اس فیصلے کو انتہائی خطرناک قراردیتے ہوئے اسے قوم کے ساتھ ایک بہت بڑے دھوکے اور فریب سے تعبیرکیا ہے ، ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کو توبرائے فروخت رکھ دیا گیا ہے ، کیا یہ وقت بھی اس قوم نے دیکھنا تھا کہ پاکستان کی حساس اور قومی سلامتی سے مشروط اہم تنصیبات اور ادارے ہی فروخت کردیئے جائیں

 

 

پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کے اس فیصلے کی بھرپورانداز سے مخالفت کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مزاحمت کرنے کا اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کو برائے فروخت نہیں ہونے دیں‌گے ، یہ کیا طریقہ ہے کہ حکمران اپنی نااہلی چھپانے کےلیے اب وطن پاک کی حساس تنصیبات کے سودے کرنے پر تلے ہوئے ہیں

سرپرست ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن عمران اسلم خان نے کہا کہ وہ تو اس ملک کی سلامتی کو داوپرنہیں لگنے دیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے اور وطن پاک کےساتھ ہونے والی ان زیادتیوں کے خلاف بند باندھنے کی کوشش بھی کریں‌ گے ،عمران اسلم خان کا کہنا تھاکہ ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ و فروخت کے فیصلے کے خلاف عدالت جارہے ہیں

 

ایرپورٹس کی فروخت کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے عمران اسلم خان سرپرست اعلٰی ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہاہےکہ حکومت کا یہ فیصلہ قوم بالخصوص آئندہ آنے والی نسلوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے جس کا ازالہ نہیں کیاجاسکتا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی سے متعلق ادارے بھی حکومت کے اس فیصلے کا نوٹس لیں اور سب سے پہلے اس ملک کی سلامتی کا سوچیں

عمران اسلم خان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی سلامتی کو داو پر لگا دیا گیا ہے،انکا یہ بھی کہنا تھاکہ ملک پاک کے حالات پہلے ہی بہت ابتر ہیں ان حالات میں ایئرپورٹس کو فروخت کردینا کون سی عقلمندی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ایرپورٹس ملکی معیشت اور سیکورٹی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،

 

عمران اسلم خان نے کہا ہے کہ ایوی ایشن کمیونٹی قطر حکومت اور انویسٹمنٹ گروپ کو بھی خبردار کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے حساس معاملات سے دور رہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھاکہ وہ ایرپورٹ آئوٹ سورسنگ کے حکومتی فیصلے کو عدالتوں میں چیلنج کرینگے ، عمران اسلم خان نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان کے قومی اثاثوں کو فروخت نہیں ہونے دیں گے ، بھرپورمزاحمت کریں گے ، پاکستان برائے فروخت کا راستہ روکیں گے ، حکمرانوں کی ملک دشمنی کے خلاف آہنی دیوار بنیں گے لیکن اس وطن پاک اور اس کے قومی اداروں پرآنچ نہیں آنے دیں گے

Shares: