پاکستان کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز سری لنکا کے خلاف اپنے آخری سپر فور میچ میں اسپن دوست حالات کو دیکھتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ مورکل نے کہا کہ ان کے اسپن بولرز موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ جب ٹیم کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہو تو وہ آگے بڑھنے کے لیے تیار اور ایک بار پھر میچ ونر کے طور پر ابھرنے کی اپنی صلاحیت پر اعتماد رکھتے ہیں۔
بالنگ کوچ مورنے مورکل نے کہا کہ حالات اسپن دوستانہ ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے اسپنرز اس وقت بہت محنت کر رہے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر بھر پور طریقے سے اپنی صلاحیتوں کو بھروئے کار لائیں گے۔ قومی ٹیم میں تمام میچ ونر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ وہ واپسی کرنا جانتے ہیں۔
مورکل نے زخمی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی عدم موجودگی کو ٹیم کے لیے ایک اہم دھچکا سمجھتے ہوئے اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا۔ بہر حال، وہ اس امید کو برقرار رکھتے ہیں کہ ایک اور باصلاحیت باؤلر سپر فور کے اہم میچ میں نسیم کے کردار کو پورا کرنے کے لیے آگے بڑھے گا۔ واضح رہے نسیم کو بھارت کے خلاف میچ کے دوران دائیں کندھے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ بدقسمتی سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ زمان خان کو ان کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
چونکہ پاکستان اور سری لنکا دونوں فی الحال دو دو پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں
Shares:








