برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں قائم بنگلہ دیش ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور ڈھاکا میں حالیہ طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد فیصل نے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر سے ملاقات میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے افسوس کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس المناک سانحے میں بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں، اور اس طرح کے مواقع دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی اور یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔

ہائی کمشنر نے بنگلہ دیش ہائی کمیشن میں موجود تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

خیبرپختونخوا سے 8 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا

مودی کا برطانیہ کا دورہ، تجارتی معاہدے پر دستخط

وزیراعظم کا سستی بجلی پیکج ختم ہونے کو، ریلیف مرحلہ وار واپس

Shares: