دبئی میں پاکستان اور بنگلادیش کے سفارتکاروں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم تارکین وطن کی فلاح و بہبود اور قانونی معاونت کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کر لیا ہے۔
پاکستان قونصل خانے میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے سفارتی عملے نے محنت کشوں کے حقوق، قانونی آگاہی اور تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان کی نمائندگی فواد علی خان، عمران شاہد اور جنید مرتضیٰ نے کی، جبکہ بنگلادیشی وفد کی قیادت اشفاق حسین، شہناز پروین اور عبداللّٰہ المامون نے کی۔ملاقات میں کم آمدنی والے محنت کشوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، قانونی مدد کے نظام کو بہتر بنانے اور آگاہی مہمات کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔
اس کے علاوہ دونوں قونصل خانوں نے سفارتی افسران کی مشترکہ تربیت، ورکشاپس اور معلوماتی تبادلوں پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت 18 لاکھ پاکستانی اور 8 لاکھ بنگلادیشی شہری مقیم ہیں، جو مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
یورپین کمیشن کی صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
امریکی جج نے ایک بار پھر ٹرمپ کا پیدائشی شہریت ختم کرنے کا حکم معطل کر دیا
امریکی کمپنیوں نے ایک ساتھ سیکڑوں ڈرونز مار گرانے والا ہتھیار تیار کر لیا
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت بھائی نے وصول کر لی، میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے کا الزام