کولمبو،ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹرز کے کارنامے
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے ،سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے اوپنر عبد اللہ شفیق نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنالی۔ جبکہ سعود شکیل کیریئر کے ابتدا کے ہر 7 ٹیسٹ میچ میں ففٹی کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق نے 326 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی۔عبداللہ شفیق 201 رنز بناکر برباتھ جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔عبداللہ شفیق ملک سے باہر ڈبل سنچری اسکور کرنے والے 7 ویں بلے باز بنے ہیں جبکہ اس سے قبل سعود شکیل، محمد حفیظ، عابد علی، اظہر علی، عامر سہیل اور محسن خان کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔دوسری جانب سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں تاریخ رقم کردی۔سعود شکیل کیریئر کے ابتدا کے ہر 7 ٹیسٹ میچ میں ففٹی کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔سنیل گواسکر، سعید احمد، برٹ سٹکلیف اور باسل بچر نے ابتدائی 6 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
واضح رہے کہ کولمبو میں جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سعود شکیل نے نصف سنچری اسکور کی ہے جبکہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے ڈبل سنچری بنائی تھی۔