اگر پاکستان سے سپورٹر بھی یہاں ہوتے تو اور اچھا لگتا، بابراعظم

0
56
Babar Azam

آئی سی سی ورلڈکپ،پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہم ایک ہفتے سے حیدرآباد میں ہیں، ورلڈکپ کے لئے اچھی تیاری کی ہے،

بابراعظم کا کہنا تھا کہ دو پریکٹس میچوں میں مختلف کامبی نیشن آزمائے ہیں، اور ہر کھلاڑی کو موقع دیا ہے تاکہ دیکھ سکیں کہ وہ ہر سچوئشن میں کھیل سکتا ہے، ہم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں، بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہماری قوت ہیں، ہمارے بیٹرز ٹاپ آرڈر سے لوئرآڈر تک اچھا پرفارم کررہے ہیں ،ہر ایک اپنی ذمہ داری محسوس کررہا ہے ، بولنگ میں ہمارےفاسٹ بولرز ہمیشہ ہماری قوت رہے ہیں،مڈل اوور ز میں اسپنرز کی جانب سے اچھی پرفارمنس دیکھنے کو مل رہی ہے، کوشش کریں گے کہ اسی مومینٹم کو لےکر چلیں، انڈیا میں پچز اچھی ہیں اور ہائی اسکورنگ میچز ہونگے، باؤنڈریز نہ بہت بڑی ہیں اور نہ بہت چھوٹی ، یہ نارمل سائز کی ہیں،بھارت میں وکٹ پر تھوڑاسا ٹائم لینا پڑتاہے،جب آپ سیٹ ہوجاتے ہیں تو بیٹنگ کرنا اچھا لگتاہے، باؤلرز کےلئے مارجن کم ہے،وکٹ ٹووکٹ گیندکرنی پڑتی ہے،اسٹمپ سے باہر جاتی گیند کا بیٹرفائدہ اٹھالیتے ہیں،بھارت آکر کافی اچھالگا،اس طرح کے استقبال کی امید نہیں کر رہے تھے،ایئرپورٹ پر ہمیں دیکھنے اور سپورٹ کرنے کافی لوگ آئے تھے، گراؤنڈ میں میچ کے دوران بھی کافی کراؤڈ آیا

ورلڈ کپ 2023: تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا،سینئیرصحافی

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

Leave a reply