ہربھجن سنگھ کے حسن سلوک سے پاکستانی پرستار خوش
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اوول میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023کے فائنل کے دوران اپنے حسنِ سلوک سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہربھجن سنگھ کی لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں اُنہیں وہاں موجود ایک معذور پاکستانی مداح کو آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے،اور پاکستانی مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کر کے ہربھجن سنگھ کا شکریہ ادا کیا گیا ہےواضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے 103 ٹیسٹ، 236 ایک روزہ اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بین الاقوامی سطح پر بھارت کی نمائندگی کی ہے۔