مقابلہ حسن’’ مس یونیورس‘‘ میں پاکستانی حسینائیں بھی حصہ لیں گی

مقابلے میں حسیناؤں نے مالدیپ میں فوٹو شوٹ میں حصہ لیا
0
44
pakistan

تاریخ میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن’’ مس یونیورس‘‘ میں پاکستانی حسینائیں بھی حصہ لیں گی۔

باغی ٹی وی: 200 سے زائد امیدواروں سے 5 پاکستانی دو شیزاؤں کا انتخاب ہوا ہے، مس یونیورس پاکستان 2023 کے لیے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی کی ایریکا رابن، لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسکا ولسن، پنسلوانیا سے پاکستانی نژاد امریکی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم شامل ہیں مقابلے میں حسیناؤں نے مالدیپ میں فوٹو شوٹ میں حصہ لیا اس دوارن انہوں نے فلپائنی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے۔

منتظمین نے بتایا کہ پانچوں مقابلہ کرنے والوں کو دنیا بھر سے 200 سے زیادہ درخواست دہندگان کے ایک پول سے منتخب کیا گیا ہے ،جمعرات کو ان پانچوں میں سے ایک کوفاتح کا تاج پہنایا جائے گا،مس یونیورس پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

’کیرالا اسٹوری‘ اور ’غدر 2‘ جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں،نصیرالدین شاہ

مس یونیورس پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر جوش یوگن نے کہا،اپنی نوعیت کے سب سے بڑے مقابلے کی تاریخ میں پہلی بار، ایک بااختیار عورت پاکستان کا نام اپنے دل میں لے جائے گی۔

یوگین کی کمپنی، یوگین گروپ، جو دبئی میں مقیم ہے، مس یونیورس بحرین اور مس یونیورس مصر کے فرنچائز حقوق کی بھی مالک ہے۔مس یونیورس پاکستان 2023 کے لیے ٹاپ 5 فائنلسٹ یہ ہیں۔

ووٹنگ بدھ کی شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔تاجپوشی جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام 7 بجے ہے اور مس یونیورس کے یوٹیوب چینل پر دکھائی جائے گی 60سے زیادہ ممالک نے پہلے ہی مس یونیورس 2023 کے لیے اپنے نمائندوں کا نام دے دیا ہے۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے ایونٹ کا اختتام 18 نومبر کو ایک شاندار فائنل میں ہوگا، جب امریکا سے موجودہ ٹائٹل ہولڈر اربانی نولا گیبریل اپنے جانشین کا تاج پہنائیں گی۔

لگتا ہے آج کل الیکٹریشنز بھی ڈراموں کے ناقد بنے ہوئے ہیں بشری انصاری

مس یونیورس پاکستان کے منتظمین نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ یہ ایک رئیلٹی شو طرز کا مقابلہ ہوگا جسے کئی اقساط میں تقسیم کرکے آن لائن نشر کیا جائے گا۔

دبئی کی کمپنی یوگین گروپ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے مس یونیورس پاکستان کے حقوق حاصل کر لیے ہیں، اور وہ دنیا میں سب سے طویل عرصے تک چلنے والے اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے خوبصورتی کے مقابلوں میں سے ایک مس یونیورس میں پہلی پاکستانی نمائندہ بھیجنے کی ذمہ دار ہوگی۔مس یونیورس پاکستان کے لیے درخواستیں 4 مارچ کو 18 سے 28 سال کی تمام پاکستانی خواتین کے لیے کھول دی گئیں تھیں۔

جیون نگر کے سیٹ پر سہیل احمد نے میری بہت حوصلہ افزائی کی رابعہ بٹ

Leave a reply