چٹاگانگ: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت کا آغاز ہونے کے بعد پہلا پاکستانی جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا-
باغی ٹی وی : 26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ لے جانے والا پاکستانی کارگو پی این ایس سی کا جہاز 53 سال بعد چٹاگانگ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا، پاکستانی جہاز ایم وی سبی بنگلا دیش کی بندرگاہ پہنچا جس کے بعد براہ راست تجارت اور رابطے 5 دہائیوں بعد بحال ہوگئے۔
بنگلادیش پہنچنے پر پاکستانی بحری جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا، بنگلہ دیش کی وزارت خوراک کے اعلی حکام اور بنگلہ دیش میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی زین عزیز نے استقبال کیا،جہاز کے برتھ پر لنگر انداز ڈسچارجنگ شروع ہوگئی۔
پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
وزیراعظم کی سمیڈا میں بین الاقوامی معیار کی ورک فورس بھرتی کرنے کی ہدایت








